12 ستمبر 2026 - 08:29
11 ستمبر کی کچھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت / واشنگٹن کی ناکامیوں کا اعتراف - 1

سی آئی اے (CIA) نے 11 ستمبر کے حملوں کی پچیسویں برسی کے موقع پر ان حملوں پر ختم ہونے والے ماہ و سال سے متعلق 71 انٹیلی جنس رپورٹیں شائع کر دیں۔

بین الاقوامی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا || امریکی خفیہ ادارے CIA نے 11 ستمبر کے حملوں کے 25 سال مکمل ہونے پر ان حملوں پر ختم ہونے والے ماہ و سال سے متعلق 71 انٹیلی جنس رپورٹیں شائع کی ہیں؛ ایسی دستاویزات جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اس ادارے نے حملوں سے برسوں پہلے القاعدہ اور اسامہ بن لادن کے خطرے کے بارے میں امریکی صدور کو قابل توجہ معلومات فراہم کی تھیں۔

سی بی ایس کے مطابق، اس مجموعے میں حملوں سے پہلے کے دور سے متعلق 70 دستاویزات، اور ایک دن بعد سے متعلق ایک رپورٹ، شامل ہے۔ دستاویزات زیادہ تر وہ جائزے ہیں جو CIA کے تجزیہ کاروں نے "صدر کی روزانہ رپورٹ" کے لئے تیار کئے تھے؛ ایسی رپورٹ جو صدر اور امریکی حکومت کے اعلیٰ عہدیداروں کو فراہم کی جاتی تھی۔

CIA کے سربراہ جان ریٹ کلف نے اس انکشاف کو "تاریخ میں 11 ستمبر سے متعلق CIA کی تجزیاتی دستاویزات کی سب سے بڑی اشاعت" قرار دیا ہے۔

ان نئی دستاویزات میں ہے کیا؟

اس رپورٹ کے مطابق، سب سے پرانی شائع ہونے والی دستاویز 13 فروری 1998 سے تعلق رکھتی ہے اور اسامہ بن لادن اور دیگر انتہا پسندوں کی کیمیائی، حیاتیاتی اور جوہری مواد حاصل کرنے کی کوششوں کے بارے میں خبردار کرتی ہے۔ اسی سال فروری کی ایک اور رپورٹ میں ایک فتویٰ کا ذکر ہے جس میں مسلمانوں سے کہا گیا تھا کہ سعودی عرب اور فلسطین سے امریکیوں کے انخلا تک دنیا بھر میں امریکی مفادات اور شہریوں کو نشانہ بنائیں۔

11 ستمبر کی کچھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت / واشنگٹن کی ناکامیوں کا اعتراف - 1

سب سے اہم دستاویزات میں سے ایک، جو 10 ستمبر 1998 سے متعلق ہے، میں CIA نے خبردار کیا تھا کہ انتہا پسند ممکنہ طور پر دھماکہ خیز مواد سے بھرا ہوا طیارہ کسی امریکی شہر کی طرف بھیج سکتے ہیں۔ اس رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ بن لادن امریکہ کو اس کی اپنی سرزمین پر نشانہ بنانے کو ترجیح دیتا تھا اور 'واشنگٹن کو اپنا پسندیدہ ہدف' قرار دیا ہے۔

11 ستمبر کی کچھ خفیہ دستاویزات کی اشاعت / واشنگٹن کی ناکامیوں کا اعتراف - 1

تاہم، اس دستاویز میں زور دیا گیا تھا کہ موجودہ معلومات بن لادن کے مستقبل کے حملوں کے منصوبے کے بارے میں قطعی شواہد فراہم نہیں کرتیں۔ 9/11 کمیشن نے بعد میں اعلان کیا کہ CIA کے انسداد دہشت گردی مرکز نے اس انتباہ کے بعد خاص طور پر یہ جائزہ نہیں لیا کہ ہائی جیکنگ یا دھماکہ خیز مواد سے بھرے طیارے کو بطور ہتھیار کیسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

شائع ہونے والی دستاویزات عیاں کرتی ہیں کہ حملوں پر ختم ہونے مہینوں میں انتباہات شدت اختیار کر گئے تھے۔ 24 جولائی 2001 کو ایک خفیہ رپورٹ میں بن لادن کی سرپرستی میں ایک قریب الوقوع دہشت گردانہ کارروائی کے التوا کی خبر دی گئی تھی، تاہم ساتھ ہی خبردار کیا گیا تھا کہ ممکن ہے دیگر حملوں کی تیاریاں اب بھی ہو رہی ہوں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ترجمہ: ابو فروہ

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha